ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سینئر آسامی صحافی تلک ہزاراکاانتقال

سینئر آسامی صحافی تلک ہزاراکاانتقال

Sat, 22 Oct 2016 19:38:46  SO Admin   S.O. News Service

گوہاٹی22اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سینئر آسامی صحافی تلک ہزاریکا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔وہ 96سال کے تھے اور ان کے خاندان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔ہزاریکا کا انتقال ایک مقامی نرسنگ ہوم میں کل آدھی رات میں ہوا۔انہیں18ستمبر کو اس نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا تھا۔ہزاریکا آسامی ہفت روزہ’’سادن‘‘کے ایڈیٹر کے طور پر کام کررہے تھے اور علاقائی روزنامہ اخبار’’دینک پرتیدن ‘‘کے مشیر تھے۔وہ ماضی میں ایک اورہفت روزہ’’امر آسام‘‘کے بھی ایڈیٹررہے ہیں۔ہزاریکاکو گوہاٹی پریس کلب میں میڈیا کے لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔


Share: